جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

کیا روس چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے والا ہے؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس نے چاند پر توانائی کے ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کرنے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت وہاں پاور پلانٹ قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اپنے قمری خلائی منصوبوں اور روس۔چین کے مشترکہ تحقیقی اسٹیشن کو توانائی فراہم کرنے کے لیے آئندہ برسوں میں چاند پر پاور پلانٹ نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

روس کی سرکاری خلائی ایجنسی روسکوسموس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ادارہ 2036 تک قمری پاور اسٹیشن کی تعمیر کا ہدف رکھتا ہے، جس کے لیے ایرو اسپیس کمپنی لاووچکن ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ کیا جا چکا ہے۔ اگرچہ بیان میں پاور پلانٹ کی نوعیت کی براہِ راست وضاحت نہیں کی گئی، تاہم یہ ضرور بتایا گیا کہ منصوبے میں روس کا بڑا جوہری تحقیقی ادارہ شامل ہوگا۔

روسکوسموس کے مطابق اس پاور پلانٹ کا مقصد چاند پر جاری روسی خلائی پروگرام کو توانائی فراہم کرنا ہے، جس میں قمری روورز، فلکیاتی رصدگاہ اور روس و چین کا مشترکہ بین الاقوامی قمری ریسرچ اسٹیشن شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ایک مستقل سائنسی قمری بیس کے قیام اور محدود مدت کے مشنز سے طویل المدتی تحقیقی پروگرام کی جانب منتقلی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس سے قبل روسکوسموس کے سربراہ دمتری بکانوف بھی یہ بیان دے چکے ہیں کہ ادارے کے اہم اہداف میں چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ کا قیام اور سیارہ زہرہ کی تحقیق شامل ہے، جسے زمین کا ہم شکل سیارہ بھی کہا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…