اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دبنگ خان کو سری لنکن صدر کی انتخابی مہم میں حصہ لینا مہنگا پڑ گیا۔ انکے ساتھ کیا بیتی؟

datetime 30  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار کو جنوبی ایشیا کی نوجوان نسل میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور یہی کچھ ہوا اس وقت جب وہ سری لنکن صدر مہندرا راجا پاکسے کی انتخابی مہم میں حصہ لینے گئے تو بھارت میں ہی ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی سری لنکا کے موجودہ صدر مہندرا راجا پاکسے کے بیٹے نمل راجاپاکسے سے اچھی دوستی ہے، انہوں نے سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرناننڈس کے ہمراہ سلمان خان کو دعوت دی کہ وہ ان کے والد کی انتخابی مہم کا حصہ بنے، دونوں اداکار کولمبو گئے اور وہاں انہوں نے مہندر راجا پاکسے کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ سلمان خان کے اس اقدام پر سری لنکا سے ملحق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایسے شخص کی حمایت کررہے ہیں جو اپنے ملک میں تامل افراد کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں تامل نسل کے افراد گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کے لئے لڑ رہے تھے تاہم مہندرا راجا پاکسے کی حکومت نے اس تحریک کو سختی سے دبا دیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…