اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا 12 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 207 ڈالر تک پہنچ گیا۔
عالمی نرخوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ مزید 1 ہزار 200 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے مقرر کیا گیا۔اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 29 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 796 روپے تک آگیا۔















































