جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرلی

datetime 5  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی وزیراعظم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت چیف آف آرمی سٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف)پانچ سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ۔

صدر آصف علی زرداری نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دے دی، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19مارچ 2026سے نافذ العمل ہو گی۔صدر نے آرمی چیف (جو اب سی ڈی ایف بھی ہوں گے)اور چیف آف ائیر اسٹاف دونوں کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر ارسال کی تھی۔سمری کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور یہ تعیناتی پانچ سال کیلئے ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026میں مکمل ہونے پر ہو گا۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…