جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی کوچ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے: بھارتی بیٹر کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار

datetime 3  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی نے ملکی ون ڈے ڈومیسٹک ایونٹ وجے ہزارے ٹرافی میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ بورڈ کی ہدایت تھی کہ قومی ٹیم سے فارغ وقت میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو لازمی طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈر–گواسکر ٹرافی میں ناکامی کے بعد بی سی سی آئی، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے واضح پالیسی اپنائی تھی کہ کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کے لیے مقامی سطح کے مقابلے کھیلنا ضروری ہے۔ بورڈ نے حال ہی میں ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں کو خصوصی طور پر یہ پیغام بھی دیا تھا کہ قومی ٹیم کا حصہ رہنے کے لیے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شرکت لازمی ہوگی۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے اس فیصلہ پر رضامندی ظاہر نہیں کی اور انہوں نے رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی 52ویں ون ڈے سنچری بھی اسکور کی، لیکن اس کے باوجود وہ مقامی کرکٹ میں حصہ لینے پر آمادہ نہیں ہوئے، جس سے بورڈ میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق روہت شرما وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر کوہلی کے انکار نے بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ان کے ممکنہ اختلافات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر کھلاڑیوں—ویرات کوہلی اور روہت شرما—کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ ون ڈے ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ میں بتایا جا رہا ہے۔

ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئرز کی واپسی کے باوجود ٹیم کا ماحول وہ ہم آہنگی دوبارہ حاصل نہیں کر سکا جو ٹیسٹ سیریز کے دوران موجود تھی۔ گمبھیر اور دونوں تجربہ کار بیٹرز کے درمیان اعتماد اور رابطے کی کمی کھل کر سامنے آ رہی ہے، خصوصاً اس وقت سے جب کوہلی اور روہت نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…