جیکب آباد(نیوزڈیسک)جیکب آباد میں دھماکے میں16افراد جاں بحق،40زخمی ہوگئے،بعض کی حالت نازک،زخمیوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے لاشاری محلہ میںمحرم الحرام کے جلوس کے قریب زورداردھماکہ ہوا جس میں 16افراد جاں بحق،40زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولس کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ایس ایس پی ظفر ملک نے بتایا کہ دھماکہ خود کش لگتاہے۔دھماکے کی جگہ سے پستول بھی ملاہے۔ دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی، دھماکے کے بعد ہرطرف خون بکھرا ہوا تھا۔گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری طورپررپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم محمدنوازشریف، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔