پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم سمیت 5 پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش حکومت نے 1971ءکے واقعات میں جنگی جرائم کی پاداش میں سزائے موت پانے والے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے رہنما صلاح الدین قدیر چوہدری کے حق میں گواہی دینے والے سابق نگراں وزیراعظم سمیت 5 پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔1971 ءکے جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کے چیئرمین جسٹس فضل کبیر کا بی این پی رہنما کو سزائے موت سنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرینونل متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ بی این پی رہنما صلاح الدین قدیر چوہدری ایسے جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں کہ جن سے انسانیت بھی کانپ اٹھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی جرائم میں سزائے موت کے خلاف بی این پی رہنما نے اپنی صفائی میں 8 گواہوں کے نام پیش کئے جس میں سے 5 کا تعلق پاکستان سے تھا۔ صلاح الدین چوہدری کی جانب سے جن پاکستانی گواہوں کے نام پیش کئے گئے ان میں سابق نگراں وزیراعظم میاں محمد سومرو، سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات اسحاق خان خاکوانی، منیب ارجمند خان، امبر ہارون سہگل اور ریاض احمد شامل تھے۔ جب ان لوگوں نے اپنی گواہی کے لئے حلف نامے جمع کرانے کے لئے بھیجے تو ٹریبونل نے سوائے میاں محمد سومرو کے تمام گواہوں کے حلف نامے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیئے۔دریں اثنا بنگلہ دیش کی حکومت نے اپنے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے امیگریشن حکام کو ایک خط لکھ کر پانچوں افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے پانچوں پاکستانی گواہوں کے نام اور تصاویر بھی جاری کیں اور تمام افراد کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست بھی کی گئی اور پھر امیگریشن حکام نے پانچوں افراد کے داخلے پر پابندی کے فیصلے سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کیا۔اسحاق خان خاکوانی کا کہنا تھا کہ ٹریبونل کی جانب سے حلف نامے مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف صلاح الدین کے وکلا نے بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے پابندی کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی پاکستان مخالف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے 1971 ءکے واقعات کی تحقیقات کے لئے 2010 میں ایک ٹریبونل قائم کیا تھا جس نے بی این پی کے اہم رہنما صلاح الدین چوہدری کو جنگی جرائم میں سزائے موت سنائی تھی۔ اس کے علاوہ عوامی لیگ کی حکومت جماعت اسلامی کے متعدد رہنماﺅں کو بھی جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…