اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے آسٹریلیا کے ویزا کے لیے درخواست دینا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سہل ہو گیا ہے۔ ہائی کمیشن کے مطابق آسٹریلین امیگریشن کی نئی ایمی (Immi App) اب پاکستان میں بھی باقاعدہ فعال کر دی گئی ہے، جس سے ویزا اپلائی کرنے کے طریقۂ کار میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔
ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایپ پاکستانی شہریوں کا نہ صرف قیمتی وقت بچائے گی بلکہ اخراجات میں بھی کمی لائے گی۔
اگر کوئی درخواست گزار ماضی میں آسٹریلوی ادارے کو اپنی بائیومیٹرکس دے چکا ہو اور اس کا پاسپورٹ بھی درست ہو، تو اسے دوبارہ بائیومیٹرکس سینٹر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بتایا کہ اس ایپ کی مدد سے پاکستانی سیاح، طلبہ اور ورک ویزا کے خواہش مند آسانی سے درخواست جمع کرا سکیں گے۔ ان کے مطابق درخواست دہندہ بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے اپنا پاسپورٹ اسکین کر سکتا ہے اور اپنی تصویر بھی ایپ کے ذریعے براہِ راست اپ لوڈ کر سکے گا۔
ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ یہ ایپ اس وقت 34 ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ اسے 2026 کے اوائل تک دنیا بھر میں مکمل طور پر فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔
Applying for an Australian #visa from 🇵🇰Pakistan just got easier! From today, eligible applicants can use the Australian Immi App to provide their passport details and facial biometrics straight from their smartphone. Learn more 👉 Australian Immi App: https://t.co/Nke3N5xX0G pic.twitter.com/RIZlAcy4nW
— Tim Kane (@AusHCPak) November 24, 2025















































