کراچی — عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ریٹ نئی بلند ترین سطحوں پر پہنچ گئے ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قدر 77 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت بڑھ کر 4 ہزار 142 ڈالر ہو گئی۔ عالمی بازار میں اس تیزی کا سیدھا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونا فی تولہ 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 6 ہزار 601 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی اور مارکیٹ مستحکم رہی، تاہم پچھلے کاروباری ہفتے کے اختتامی دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔















































