اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزادی یا موت کا وقت آگیاہے، عمران خان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہاہے کہ آزادی اور موت کا وقت آگیا ہے، قوم خود کو تیار کرلے۔ بدھ کو علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے لیکن آج کرنا پڑ رہی ہے، ہم نے بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہم سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے کیوں کہ ہمیں عدالت سے اجازت ملی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے احتجاج سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، پچھلے ہفتے بھی میری بہن جو ڈاکٹر ہیں انہیں کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا، ہمارے ساتھ پولیس والے جو وہاں ڈیوٹی پر مامور ہوتے بدتمیزی کرتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم کل وہاں فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے تھے پہلے لائٹ بند کردی گئی پھر پانی چھوڑا گیا ہم پانی کے اندر بیٹھے رہے، پہلے میڈیا والوں کو دھکے دیئے پھر کے پی کے سے آئے وزرا کو دھکے دئیے، کل 12سال کے بچے نے بتایا کہ پولیس یہاں پانی چھوڑنے والی ہے اطلاع دینے والے بچے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کل پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا، منتخب نمائندوں پر تشدد کیا گیا ،ایم پی ایز اور ایم این ایز کو مارا گیا، ان حرکتوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں عدالتی احکامات کے مطابق بانی تحریک انصاف سے ملنے دیا جائے مگر عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا ہے، چادریں کھینچتے رہے، تمام خواتین اور مردوں کو ایک ہی قیدی وین میں بند کیا گیا، یہ ملک ہمارا بھی ہے تو ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیوں؟۔انہوں نے کہا کہ کیا ایسا کرکے آپ ہم لوگوں کو ڈرا لیں گے؟ 4اگست کو عمران خان کو کہا گیا آپ بیرون ملک چلے جائیں، 4اگست کو لوگ ان کے گھر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں ملک چھوڑ کر نہیں جائوں گا، 500دن تک بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل چلا انہوں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے،آپ اسے سیاست کہتے ہیں لیکن وہ شخص قربانی دے رہا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں اس ملک میں کسی بھی قسم کی غلامی قبول نہیں، ہم اپنے بھائی کو کسی بھی صورت تنہا نہیں رہنے دیں گے۔عظمی خان نے کہا کہ بانی عمران خان نے کہا ہے قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آ گیا ہے آزادی یا موت کا، بانی نے کہا کہ میرا خیال ہے اب وہ وقت آ گیا ہے۔عظمی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دو ہفتوں سے قید تنہائی میں ہیں، ہم نے کل درخواست کی کہ ہم انہیں دیکھ آئیں ہمیں تسلی ہو جائے گی، ہمیں مارنا ہے مار دیں جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر کسی پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔نورین نیازی نے کہا کہ میرا بیٹا جیل میں قید ہے میں کہتی ہوں باہر ظلم کا نظام ہے، مجھے معلوم نہیں جس خاتون نے مجھے پکڑا اسے کہاں سے لے کر آئے؟ اس خاتون نے بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرایا، یہ پاکستان کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی رکاوٹ ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے یہ مایوس ہوچکے ہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کسی طرح معافی مانگ لیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی ہمارے خلاف پلان کیا گیا منصوبہ تھا، 26نومبر اور 9مئی کو ہوئے ظلم کو کسی صورت نہیں بھولیں گے، کیا ان کے گھر میں اولادیں نہیں ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ ملٹری ٹرائل میں گئے لوگ بہادر ہیں وہ کمزوری نہیں دکھا رہے، ہم 9مئی اور 26نومبر کبھی بھولنے نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پر حقائق دکھانے والے کے شکر گزار ہیں، جتنا ظلم کر چکے ہیں اس کا حساب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…