پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے کرکٹ میچوں کے دوران ٹریفک کی شدید مشکلات سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں نیا اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکٹر D-12 کو اس مقصد کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں بین الاقوامی معیار کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم قائم کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت جاری کی ہے کہ منصوبہ زیادہ سے زیادہ ایک سال میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ابتدائی معلومات کے مطابق نیا اسٹیڈیم دبئی کے ماڈل پر تیار کیا جائے گا۔

چونکہ اس کا مقام شہر کے مرکزی حصے سے دور ہوگا، اس لیے میچوں کے دوران ٹریفک جام جیسے مسائل میں واضح کمی کی توقع ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے قریب سات ستارہ ہوٹل بھی بنایا جائے گا جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے رہائش، سیکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم ہوں گی۔ جدید پارکنگ ایریاز اور ٹرانسپورٹ سسٹم بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسی جدید سہولیات متعارف کروانے کا بھی ارادہ ہے، تاکہ شہر میں بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کو زیادہ مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…