پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

بابر اعظم نے صفر پر آؤٹ ہونے میں شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے منگل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران صفر پر آؤٹ ہونے میں شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31سالہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔یوں بابر اعظم شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے ان بیٹرز کی فہرست میں اوپر آگئے جن کے سب سے زیادہ صفر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پرآؤٹ ہونے کے ریکارڈ کی فہرست میں صائم ایوب اور عمر اکمل مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، دونوں بیٹرز 10بار صفر پر آٹ ہوئے۔اس فہرست میں اب دوسرا نمبر بابر اعظم کا آگیا جو 9بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…