منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے رقم کی ادائیگی کا نیا نظام سوشل پروٹیکشن والٹس متعارف کروا دیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رجسٹرڈ شہریوں کیلئے سوشل پروٹیکشن والٹس کا آغاز کیا ہے تاکہ رقم کی ادائیگی کے نظام کو مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس نظام کے تحت رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی،

خواتین اپنے اصل شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر یا مقررہ کیمپ جائیں جہاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد انہیں ایک مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے ان کا سوشل پروٹیکشن والیٹ فعال کیا جائے گا۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ خواتین سم حاصل کرنے کیلئے کسی کو رقم ادا نہ کریں کیونکہ یہ بالکل مفت ہے، سم پر سوشل پروٹیکشن والٹس صرف بی آئی ایس پی کی جانب سے بنایا جائے گا لہذا کسی غیر مجاز شخص یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے مزید کہا کہ مستقبل میں تمام ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی جبکہ ادائیگیوں سے متعلق پیغامات بھی اسی سیم پر موصول ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…