اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.60پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم انڈسٹری نے 16 نومبر سے ڈیزل فی لیٹر 9 روپے60 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8.82 روپے ،لائٹ ڈیزل آئل 7.15 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 49 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 288 روپے 4 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتے کے روز کی جائیگی، اوگرا کی جانب سے ہفتے کو سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔















































