جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امریکی وزیر دفاع

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع ایشن کارٹر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی دعوت پر پینٹاگون کا دورہ کیا جہاں امریکی وزیر دفاع نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم کا خود استقبال کیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں علاقائی امن اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع معاہدوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، اس موقع پر طارق فاطمی، جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر باراک اوباما سے بھی ملاقات کی جس میں خطے میں پائیدار امن اور سیکیورٹی کے لئے مشترکہ شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کر کے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت انھیں فراہم کئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…