کراچی(این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود بھی ان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

































