ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت،بالی ووڈ فلم سے متاثر ہوکر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش بھٹی میں جلادی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

پونے (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں بالی ووڈ فلم سے آئیڈیا لے کر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے مقتولہ کی لاش بھٹی میں جلادی۔پولیس کے مطابق ملزم سمیر جادھو کی مقتولہ انجلی کے ساتھ 2017 میں شادی ہوئی تھی، انجلی ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر تھی جبکہ سمیر ایک گیراج چلاتا تھا۔جوڑا پونے کے شیوانے علاقے میں اپنے 2 بچوں کے ساتھ رہتا تھا، جو اس وقت دیوالی کی چھٹیوں میں گاں گئے ہوئے تھے۔تحقیقات کے مطابق 26 اکتوبر کو سمیر نے بیوی کو ایک گودام میں لے جا کر قتل کیا، جہاں وہ پہلے ہی ایک آہنی بھٹی تیار کر چکا تھا تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔ اس نے انجلی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا، پھر لاش کو بھٹی میں جلا کر راکھ قریبی دریا میں بہا دی۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے بار بار تھانے جاتا رہا، حیران کن طور پر ملزم نے اقبالِ جرم کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے یہ قتل کا منصوبہ بالی فلم سے متاثر ہو کر بنایا تھا، جسے اس نے کم از کم 4 مرتبہ دیکھا تھا۔ابتدا میں پولیس کو شبہ تھا کہ سمیر نے بیوی کو بدچلنی کے شک میں مارا، مگر بعد ازاں پتہ چلا کہ خود سمیر ایک دوسری عورت کے ساتھ تعلق میں تھا۔

اس نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے انجلی کے فون سے اپنے ایک دوست کو آئی لو یو کا پیغام بھیجا اور پھر خود ہی جواب دیا تاکہ ایسا لگے کہ انجلی کسی اور مرد کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔قتل کے بعد سمیر نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور روزانہ تھانے جا کر پولیس سے بیوی کو تلاش کرنے کی درخواست کرتا رہا، اس کی بار بار کی بے چینی نے آخر کار پولیس کو مشکوک بنا دیا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور بیانات میں تضاد کے بعد سمیر سے تفتیش کی گئی، جس پر اس نے آخرکار جرم قبول کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…