بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کریش کر گیا،انویسٹر کے اربوں ڈالرزڈوب گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق، بِٹ کوائن کی قیمت جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر کی حد سے نیچے گر گئی۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس کی قدر میں 6.7 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 99,936 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ماہ بِٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی، تاہم اس کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور مجموعی طور پر 20 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آچکی ہے۔صرف بِٹ کوائن ہی نہیں بلکہ دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایتھیریم کی قدر میں تقریباً 10 فیصد اور ایکس آر پی (XRP) میں 6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔کرپٹو مارکیٹ میں اس گراوٹ کے اثرات امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی پڑے ہیں۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1.2 فیصد جبکہ نیسڈیک میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔امریکی مالیاتی ماہرین کے مطابق، کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی ایک بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال ہے، جس کے باعث وہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…