جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار، فورسز کی وردیاں بھی برآمد

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارت کی جانب سے ایک اور دہشت گرد منصوبہ ناکام بنا دیا، جس کے بعد بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔وفاقی وزرا عطا محمد تارڑ اور طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی سازش سے متعلق تفصیلات جاری کیں اور بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے گرفتار ملزم اعجاز ملاح کا اعترافی ویڈیو بیان بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ **’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور خفیہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا۔

اسی سلسلے میں بھارتی خفیہ اداروں نے پاکستانی ملاح اعجاز ملاح کو سمندر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور دباؤ ڈال کر اسے جاسوسی پر مجبور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ہدایت دی کہ وہ پاک فوج، نیوی اور رینجرز کی وردیاں، موبائل سم کارڈز اور دیگر سامان حاصل کرے۔ تاہم پاکستانی انٹیلیجنس اداروں نے اس کی نقل و حرکت پر بروقت نظر رکھی اور اسے سرحد پار جانے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔

پریس کانفرنس کے دوران دکھائی گئی ویڈیو میں اعجاز ملاح نے اعتراف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے اسے دھمکی دی کہ اگر وہ ان کے لیے کام نہیں کرے گا تو طویل عرصے تک جیل میں رکھا جائے گا۔ اس نے مزید بتایا کہ اسے مختلف اشیاء پاکستان سے بھارت پہنچانے کا کہا گیا تھا۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اس واقعے سے ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت اور دہشت گردی کے منصوبوں میں ملوث ہے، مگر پاکستانی ادارے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…