جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

رقم تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا، لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں رقم کے تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپورمیں پیش آیا جہاں 32سالہ اشش نشاد نے اپنی 19 سالہ بہن نیلم کو رقم کے تنازع پر قتل کرکے اس کی لاش ایک بیگ میں ڈال کر پھینک دی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کے والد کو ایک کیس میں معاوضے کے طور پر 6 لاکھ روپے کی رقم ملی تھی جسے ان کے والد چنکو نشاد اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ کرنا چاہ رہے تھے جو اگلے سال جنوری میں طے تھی تاہم ان کا بیٹا اشش اس رقم میں سے حصہ چاہتا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27 اکتوبر کو اشش نے مبینہ طور پر کپڑے سے نیلم کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا اور اس کے جسم کے ٹکڑے کرکے انہیں بوری میں بھرنے کے بعد گورکھپور شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور کشی نگر میں گنے کے کھیت میں پھینک دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران جب ایک ناکے پر پولیس نے اشش نشاد سے بیگ کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب میں کہا کہ بیگ میں ا?ٹا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب نیلم لاپتا رہی تو اس کے والد نے ابتدا میں یہ سمجھا کہ وہ پوجا کے لیے گئی ہے تاہم جب پڑوسیوں نے گھر والوں کو بتایا کہ انہوں نے اشش کو بوری کے ساتھ اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا تو اس کے بعد اہل خانہ کو اشش پر شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔بعد ازاں پولیس پوچھ گچھ کے دوران اشش نے شروع میں واقعے سے لاعلمی کا ڈرامہ کیا تاہم بعد میں اس نے قتل کا اعتراف کر لیا جس کے بعد پولیس نے نیلم کی بوسیدہ لاش بدھ کی رات کھیت سے برآمد کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…