اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا جدید پینٹ تیار کیا ہے جو عملاً ائیر کنڈیشنر کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے۔ یہ پینٹ چھت پر لگانے کے بعد اردگرد کے درجہ حرارت کے مقابلے میں سطح کو تقریباً 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ انقلابی پینٹ نہ صرف گرمی کو کم کرتا ہے بلکہ فضا سے نمی جذب کر کے پانی بھی اکٹھا کرتا ہے، جس سے شدید گرمی کے موسم میں گھر کا اندرونی درجہ حرارت نمایاں طور پر نیچے آ جاتا ہے۔
دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہروں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ائیر کنڈیشنر کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر زیادہ توانائی خرچ ہونے اور لاگت کے باعث یہ سب کے لیے ممکن نہیں۔ اسی پس منظر میں آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ پینٹ تیار کیا ہے جو کم خرچ میں ماحول دوست ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔
یہ پینٹ ایک مخصوص سوراخ دار فلم سے تیار کیا گیا ہے جو سورج کی 96 فیصد شعاعوں کو واپس فضا میں منعکس کر دیتا ہے، یوں چھت کی سطح گرم نہیں ہونے پاتی۔ اس کی سطح مؤثر طور پر حرارت کو منتشر کر کے عمارت کو ٹھنڈا رکھتی ہے۔
سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق، دن کے وقت جب سورج پوری شدت سے چمک رہا ہوتا ہے، یہ پینٹ چھت کو اردگرد کی فضا کے مقابلے میں خاصا ٹھنڈا رکھتا ہے۔ اس کی سطح پر فضا میں موجود بخارات جمع ہو کر پانی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے رات کے وقت شبنم کے قطرے گاڑیوں پر جم جاتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ پینٹ کئی گھنٹوں تک فضا سے نمی کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نتائج معروف سائنسی جریدے ایڈوانسڈ فنکشنل میٹریلز میں شائع ہوئے۔
تجربے کے دوران ماہرین نے سڈنی نانو سائنس ہب کی چھت پر چھ ماہ تک یہ پینٹ لگا کر اس کے اثرات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس پر الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی ایک خاص کوٹنگ بھی استعمال کی، تاکہ جمع ہونے والا پانی بہہ کر ایک برتن میں جمع کیا جا سکے۔
نتائج کے مطابق، صرف چار ماہ کے عرصے میں فی مربع میٹر روزانہ اوسطاً 390 ملی لیٹر پانی اکٹھا کیا گیا۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ آسٹریلیا میں ایک عام سائز کی چھت روزانہ تقریباً 70 لیٹر پانی فراہم کر سکتی ہے۔
یہ پینٹ ان علاقوں میں بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے جہاں زیرِ زمین پانی کی کمی ہے۔ ابتدا میں سائنسدانوں نے اس کی تیاری میں vinylidene fluoride-co-hexafluoropropene مرکب استعمال کیا تھا، مگر بعد میں انہوں نے اسی خصوصیات والا پانی پر مبنی پینٹ تیار کر لیا جو زیادہ سستا اور وسیع پیمانے پر قابلِ استعمال ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پینٹ عام رنگ کی طرح کسی بھی عمارت کی چھت پر آسانی سے لگایا جا سکتا ہے اور مستقبل میں یہ توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست متبادل کے طور پر نمایاں کردار ادا کرے گا۔
سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا جو ائیرکنڈینشر کی ضرورت ختم کردے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی



















































