پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف کی امریکی نائب صدر سے ملاقات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن او خوشحالی کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری، پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانیو بیگم کلثوم نواز، وزیرداخلہ چودھری نثار اوراسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے خاطر خواہ معاشی ترقی حاصل کی۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ناشتے پر ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال جبکہ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکہ تعاون کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے جوبائیڈن کو حکومت کی ترجیحات اور پالیسیوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا پاکستان نے گزشتہ دو سال میں خاطر خواہ معاشی ترقی حاصل کی ۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ ملاقات میں بیگم کلثوم نواز، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خواجہ آصف بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہم ملاقات آج ہو گی۔ملاقات میں امریکی فورسز کی افغانستان میں موجودگی میں توسیع اور پاک بھارت تعلقات زیر بحث آئیں گے۔ نواز شریف امریکی صدر کو بلوچستان ، فاٹا اور کراچی میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سکیورٹی سے متعلق مسائل پر بات چیت سرفہرست رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…