بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

صرف 20 دن میں نئے بال، نئی ریسرچ نےگنج پن کے شکار افراد کیلئے نئی امید پیدا کردی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سائنس دانوں نے بالوں کے جھڑنے(گنج پن)کا آسان علاج دریافت کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل تائیوان یونیورسٹی کے محققین نے ایک سیرم (serum) تیار کیا ہے جس کے لگانے سے چوہوں میں بالوں کی افزائش ممکن ہوئی ہے۔نیشنل تائیوان یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم میں شامل پروفیسر سنگ جان لِن کا کہنا ہے کہ چوہوں کے جسم کے جن حصوں کی جلد پر ہلکی خارش یا جلن پیدا کی گئی تھی وہاں چند دنوں میں نئے بال نکلنا شروع ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے انہوں نے نر و مادہ چوہوں کی پیٹھ کے بال منڈوا کر ایک کیمیکل سوڈیم ڈوڈیسائل لگایا تاکہ اس سے ہلکا قسم کا ایگزیما پیدا ہو، اس سے تقریبا 10 سے 11 دن کے بعد ان حصوں پر نئے بال اگنا شروع ہوگئے جب کہ بغیر کیمیکل والے حصوں میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی وہ عادت جو گنج پن کا شکار بناسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اس سیرم کا ابتدائی ورژن خود پر بھی آزمایا ہے، میں نے ذاتی طور پر ان فیٹی ایسڈز کو جو الکوحل میں حل کیے گئے تھے 3 ہفتوں تک اپنی ٹانگوں پر لگایا اور میں نے پایا کہ اس سے بالوں کی دوبارہ نشوونما ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کیمیکل جلد کے نیچے موجود چربی والے مدافعتی خلیوں کو سگنل دیتا ہے تاکہ وہ فیٹی ایسڈز خارج کریں، یہ فیٹی ایسڈز بالوں کے اسٹیم سیلز میں جذب ہو کر بالوں کی افزائش اور نشو و نما شروع ہو جاتی ہے۔

ماہرین نے کہاکہ لیب تجربات میں اس سیرم نے جِلد میں موجود چربی کے خلیات کو متحرک کردیا جنہوں نے بالوں کے فولیکلیز کو دوبارہ پیدا کیا، اس سیرم میں قدرتی طور پر حاصل شدہ فیٹی ایسڈز شامل ہیں جو جِلد میں جلن پیدا نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی بالوں کے فولیکل پر لیب میں کیے گئے تجربات میں بھی مثبت نتائج ملے ہیں اور کسی سنگین اثر کی توقع نہیں ہے۔تاہم محققین نے کہا کہ یہ طریقہ ابھی بڑے پیمانے پر انسانی آزمائش سے نہیں گزرا، اس کے لیے اگلا مرحلہ اہم ہوگا جس میں اس کی انسانوں پر باقاعدہ آزمائش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…