بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس پی عدیل اکبر نے اپنے گن مین سے اسلحہ لے کر خود پر فائر کیا۔زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی انڈسٹریل ایریا کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ذرائع کے مطابق خودکشی سے کچھ دیر قبل ہی وہ حاجی کیمپ کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی تھی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ان کے دورے کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں، جن میں ایس پی عدیل اکبر کو سیکیورٹی افسران سے ملاقات کرتے اور صورتحال کا معائنہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات کا تعین کیا جا سکے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…