جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025 |
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں سونے کی بڑھتی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں جمعرات کو بھی 3500روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد جمعرات کوبھی کمی ریکارڈ کی گئی، مقامی صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 1 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر سستا ہوا، جہاں فی اونس قیمت 4 ہزار 115 ڈالر پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور طلب میں کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…