خیبر ایجنسی (آن لائن) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 23 شدت پسندوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے شدت پسندوں کے مختلف کمینگاہوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 شدت پسندوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کارروائی کے دوران کچھ شدت پسند اپنے ساتھیوں کی نعشوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ کارروائی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے جہاں شدت پسندوں نے اسلحہ کا ذخیرہ رکھا ہوا تھا۔