پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

حسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں: چیف پراسیکیوٹر بنگلادیش

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے میں استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت دینے کی سفارش کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ، جو گزشتہ سال سے ملک سے فرار ہیں، پر 2024ء میں طلبہ تحریک پر ریاستی تشدد کے احکامات دینے اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی، جس میں شیخ حسینہ کو مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دیتے سنا گیا۔ تاہم سابق وزیر اعظم نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو طاقت کے بے دریغ استعمال کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1400 مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شیخ حسینہ واجد اپنے جرائم کی سنگینی کے باعث 1400 بار سزائے موت کی مستحق ہیں، مگر چونکہ ایسا ممکن نہیں، اس لیے استغاثہ نے ایک مرتبہ سزائے موت دینے کی استدعا کی ہے۔ان کے مطابق شیخ حسینہ کا مقصد اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنا اور اپنے خاندان کو مستقل سیاسی غلبہ دلانا تھا۔ تاج الاسلام نے مزید کہا کہ سابق وزیرِاعظم اپنے کیے پر کسی بھی قسم کی ندامت یا پشیمانی ظاہر نہیں کر رہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے، تاکہ ان کے خلاف جاری قانونی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…