بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

دبئی ، بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی پر 16 کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ریاست دبئی کی معاشی امور سے متعلق عدالت دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کورٹ نے بھارتی کاروباری شخصیت بی آر شیٹی کو 16 کروڑ 87 لاکھ درہم ادائیگی کا حکم دے دیا۔دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کورٹ کے جسٹس اینڈریو موران نے کہا کہ بی آر شیٹی کی گواہی جھوٹ کا ناقابل یقین سلسلہ اور متضاد دعووں پر مشتمل تھی۔عدالت کے مطابق شیٹی نے 2018 میں 50 ملین ڈالرز کے قرض کے لیے ذاتی ضمانت پر حلف کے دوران جھوٹ بولا، عدالت نے بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی کے خلاف شواہد کوناقابلِ تردید قرار دیتے ہوئے بینک آف انڈیا کو ڈی آئی ایف سی برانچ کو 16 کروڑ 87 لاکھ درہم ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے تمام دستاویزی شواہد اور تصاویر کی روشنی میں فیصلہ سنایا، جس میں بی آر شیٹی کے دستخط کی تصدیق بھی شامل تھی۔عدالت نے قرض کی مکمل ادائیگی تک 9 فیصد سالانہ سود بھی عائد کیا جس کے مطابق بھارتی کاروباری شخصیت بی آر شیٹی کو روزانہ تقریبا 11 ہزار 341 ڈالرز سود ادا کرنا ہوگا۔بی آر شیٹی نے 1975 میں متحدہ عرب امارات میں ہیلتھ کیئر سسٹم قائم کیا تھا جو متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی پرائیویٹ ہیلتھ کیئر کمپنی بن گئی۔تاہم 2019 میں کمپنی کے 4.4 ارب ڈالرز کے غیر ظاہر شدہ قرض کے انکشاف کے بعد کمپنی دیوالیہ ہو گئی اور بی آر شیٹی نے عہدے سے استعفی دے کر بھارت فرار ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…