چمن(آن لائن)پاک افغان سرحدی بارڈرپرافغان سیکورٹی فورسزاورطالبان کے درمیان شدیدلڑائی میں 6افغان سیکورٹی فورسزاور2دہشتگردہلاک ہوگئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحدی بارڈردریش منڈی کے علاقے میں دہشتگردوں نے افغان سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کردیااوردونوں گروپوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس میں 6افغان سیکورٹی فورسزکے اہلکاراور2دہشتگردجاں بحق ہوئے۔