اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی بھارت کی سولوفلائٹ پرناراض ،وزارت خارجہ نے بھی دورہ بھارت پراپنی ناپسندیدگی کااظہارکیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے دورہ بھارت پروزیراعظم نے امریکہ کے دورے سے واپسی پروضاحت طلب کرلی ہے ،وفاقی حکومت نے کہاہے کہ پی سی بی کے حکام آئندہ بھارت کے دورے کیلئے حکومت سے اجازت لیںگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے چیئرمین پی سی بی کوبھارت سے پیغام دیکرواپس بلایاہے جبکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ مزیدوہاں قیام کریں ،حکومت کوبائی پاس کرنے پرشہریارخان سے بازپرس کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔