اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا: پولیس کی مدد اب صرف ایک بٹن دبانے پر، مگر کیسے؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے اینڈروئڈ (Android) پر مبنی ون کلک ایس او ایس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت موبائل فون کے ذریعے صرف ایک کلک کرکے پولیس کو کسی بھی ایمرجنسی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے گا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سروس کے تحت حملے کی زد میں آنے والا کوئی بھی شخص، یا ادارے کی انتظامیہ اپنے موبائل سیٹ پر صرف ایک کلک کر کے مقامی پولیس کو الرٹ کر سکے گی۔

الرٹ بٹن پر ایک کلک سے خود بخود تقریباً دس مختلف اسٹیشنوں بشمول متعلقہ ضلعی پولیس کنٹرول، متعلقہ فیلڈ آفسروں اور سینٹرل پولیس آفس کو الرٹ بھیجا جا سکے گا۔

الرٹ ایس ایم ایس اور ٹیلی فون کال کی شکل میں پہنچے گا، اور حملے کی جگہ کی صحیح پوزیشن اور پتے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر اس سروس کو پشاور کے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے لیے شروع کیا جارہا ہے، اور بہت جلد اس کا دائرہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور دوسری غیر محفوظ جگہوں تک بڑھایا جائے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…