واشنگٹن(آن لائن)اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8جدید ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ۔نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8جدید ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہے اس بات کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف کے اس دورے کے دوران کیا جائے گا یا نہیں؟امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کی فراہمی کامقصد دونوں ممالک کے درمیان شراکت کو وسعت دینا ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت 70 سے زائد ایف 16 طیارے ہیں۔