پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مارکیٹ بن چکا ہے، وزیراعظم

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش مارکیٹ بن چکا ہے، امریکی تاجر پاکستان کے قابل اعتماد شراکت دار ہیں، بزنس کونسل کادو طرفہ تعاون میں کردار قابل تعریف ہے۔ واشنگٹن میں پاک امریکا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، 2007 کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،پاکستان کی جی ڈی پی4 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیکیورٹی صورتحال بہتر کردی ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں، پاکستان اور امریکاکے درمیان گہرے تجارتی تعلقات ہیں، عالمی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں ہماری کارکردگی کو سراہتی ہیں، پاکستان میں مہنگائی میں انتہائی کمی آچکی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017تک ہم بجلی کی کمی پر قابو پالیں گے، ہماری حکومت نے ٹیکس استثنی ٰ کا مکمل خاتمہ کردیاہے، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع دیے جارہے ہیں، پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف دنیا بھر میں کیاجارہاہے ، زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں،پاکستان نے یو بی ایل،الائیڈ بینک اورپی پی ایل کے شیئرزکی نجکاری کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی اسپکٹرم کی شفاف نیلامی کی گئی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کیلیے اہم ثابت ہوگا، پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی کی زیادہ ضرورت ہے، افغان ٹرانزٹ معاہدہ وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچاناچاہتے ہیں، امریکی کمپنیاں پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہی ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…