جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جان کیری سے ملاقات ,وازشریف نے امریکہ کواہم یقین دہانی کرادی،بھارت کیخلاف ٹھوس شواہد امریکہ کے حوالے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ڈی سی(نیوزڈیسک)پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سماجی اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یقین دلایا ہے کہ امریکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سمیت دیگر معاشی و اقتصادی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا .آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں قابل تحسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے امن کے عزم کی عکاس ہیں . امریکہ مشترکہ مقصد کے حصول کےلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر تا رہے گا .پاکستان کا افغانستان میں امن و استحکام اور مفاہمت کے حوالے سے کر دار بہت اہم ہے جبکہ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے اس عزم کا عادہ کیا ہے کہ پاکستان کی سر زمین سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے اقدامات جاری رہیں گے . پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے اور خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان نے بھارت کے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد بھی امریکہ کے حوالے کر دیئے ہیں ۔ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بدھ کو یہاں محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ بلیئر ہاﺅس میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔سالوں سے جاری طویل اور خوشگوار تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے شراکت داری کے حوالے سے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امورپر اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے جان کیری کو اپنی حکومت کی اہم کامیابیوں کے بارے میں بتایاکہ وہ حالیہ دو سالوں میں حاصل کی گئی ہیں ان میں معیشت اور اندرونی سلامتی کے امور کو خصوصی اہمیت حاصل تھی ۔جان کیری نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سمیت دیگر معاشی و اقتصادی شعبوں میں امریکہ تعاون جاری رکھے گا ۔دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن اور سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی .علاقائی و عالمی سلامتی کےلئے مشترکہ چیلنج ہے اور انہوںنے اس چیلنج کا بھرپور مقابلہ کر نے کے عزم کااعادہ کیا ۔وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ کوبتایا کہ آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے مطلوبہ نتائج ملے ہیں اور اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم ہورہی ہے ۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ حالیہ ہفتوں کے دور ان پاکستان نے دہشتگردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی ہوئی ہے ۔امریکی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کو سراہا جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔علاقے میں

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…