جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف وخطرکرائینگے، چیف الیکشن کمشنر

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف و خطر کرائیں گے۔کراچی میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری بلدیات، آئی جی سندھ،رینجرز حکام اور ضلعی انتظامیہ کے نمایندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات سے متعلق امورپرغور کیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ادارے موجود رہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی ادارے کو سیاسی دباو¿ میں آنے کی ضرورت نہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف وخطرکرائیں گے۔اجلاس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے مزار قائد پر حاضری دی ،جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابی عمل کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…