منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے ناکام: نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن پہلے اسلام آباد سے لیڈز کیلیے پروازیں چلائے گی جو اسلام آباد سے براستہ استنبول برطانوی شہر لیڈز جائیگی۔نجی ایئرلائن نومبر سے برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ذرائع ایئربلیو کے مطابق لیڈز کے بعد مانچسٹر کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی جب کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کیلئے بھی لینڈنگ رائٹس کی کوشش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…