اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
نوٹیکفیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چئیرمین خالد زمان ہیں۔الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں۔دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔