پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

شیو سینا کی غنڈا گردی ،پاکستان نے ایشیائی بلائنڈکرکٹ کپ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)شیو سینا کی غنڈا گردی کے بعد کھیلوں کے میدان میں بھارت کو دوسرا بڑا دھچکا،پاکستان نے بھارت میں کھیلا جانے والا بلائنڈایشیا کپ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ،بدھ کے روز یہاں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اجلاس چیئرمین سید سلطان شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میںآئندہ سال 2016 میں کھیلا جانے والا بلائنڈ ایشیاءکپ اور کئی روز سے بھارت میں جاری شیو سینا کی غنڈا گردی اور بھارت میں کشیدہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلا س کے بعد چیئرمین بلائنڈ کونسل سید سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے ،گزشتہ کئی روز سے بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈہ گردی کی وجہ سے کھیلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ،بھارتی حکومت کو شیو سینا کے غنڈا گردوں کو لگام دینی چاہیے ،چیئرمین پی سی بی شہریار ،پاکستانی ایمپائر علیم ڈار اور پاکستانی کمنٹیٹرز کے ساتھ بھارتی رویہ انتہائی افسوس ناک ہے ،انہوں نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں آئندہ سال 17 سے24 جنوری کے درمیان بھارت کے شہر کوچی میں میں کھیلا جانے بلائنڈ ایشیا کپ میں پاکستان ،بھارت سمیت نیپال ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی ،بھارتی حالات ناساز ہونے کی وجہ سے بلائنڈ کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا اس حوالے سے بھارتی حکام کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں شہریار خان اور نجم سیٹھی کی ملاقات کے موقع پر شیوسینا کے غنڈوں نے بی سی سی آئی کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس کے بعدپاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دسمبر میں ہونے والی مجوزہ سیریز کا امکان ختم ہو گیا ۔دوسری جانب بھارت میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ میں امریکہ ،کینیڈا سمیت چار یورپی ممالک نے بھارت میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا جس کے بعد بھارت نے بھی کبڈی ورلڈ کپ کو منسوخ کر دیا جو اگلے ماہ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں ہونا تھا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…