جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

محبوب کے طعنوں سے تنگ خاتون نے بیٹی کو جھیل میں پھینک دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں خاتون نے محبوب کے طعنوں سے تنگ آکر 3 سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش جھیل میں پھینک دی۔بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خاتون نے آدھی رات کو اپنی بیٹی کو جھیل کے کنارے لے جانے کے بعد اسے پانی میں پھینکا اور پھر اس کے لاپتہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔پولیس کے مطابق انجلی نامی خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے آشنا آلکیش کے ساتھ رہ رہی تھی اور ایک ہوٹل میں ریسیپشنسٹ کے طور پر کام کرتی تھی، جبکہ آلکیش بھی وہیں کام کرتا تھا۔

انجلی اپنی بیٹی کی وجہ سے پریشان رہتی تھی، کیونکہ آلکیش اْسے بیٹی کے بارے میں اکثر طعنے دیتا تھا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔گزشتہ رات کو پولیس نے انجلی اور آلکیش کو سڑک پر گھومتے ہوئے دیکھا تو ان سے پوچھا وہ اتنی رات کو کہاں جارہے ہیں؟ جس پر انجلی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کہیں لاپتہ ہوگئی ہے وہ اسے تلاش کررہی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو پتا چلا کہ انجلی اپنی بیٹی کو اپنے بازو میں اْٹھا کر انا ساگر جھیل کے قریب گئی تھی اور چند گھنٹے بعد وہ تنہا موبائل فون پر مصروف دکھائی دی۔پولیس نے جھیل سے بچی کی لاش برآمد کی اور انجلی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنی بیٹی کو جھیل میں پھنک دیا تھا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…