پیرس (این این آئی)سپین نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی شمولیت پر یورو ویژن 2026ء میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا کے بعد سپین نے بھی اسرائیل کی شمولیت پر یورو ویژن 2026ء میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ ہسپانوی پبلک براڈکاسٹر نے میڈرڈ میں بورڈ میٹنگ کے دوران کیا۔