اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بچے کے نام پر اختلاف، انا پرست والدین کا عجیب وغریب فیصلہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے شہر شنگھائی میں ایک نادر و غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نومولود بیٹے کے نام پر والدین کے درمیان اختلاف اتنا شدید ہو گیا کہ وہ ایک سال تک اپنے بچے کا نام رکھ نہ سکے اور آخرکار اپنی زندگی کی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر بیٹھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا اور 2024 میں ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی۔

لیکن نومولود بیٹے کے نام کے انتخاب نے دونوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی بجائے تنازعہ پیدا کر دیا۔ابتدائی طور پر والدین دونوں بچے کے نام پر اپنی پسند پر اصرار کرتے رہے اور یہ معمولی فیصلہ ان کی انا کی نذر ہو گیا۔ دونوں نے الگ الگ اسپتالوں میں جا کر اپنے پسندیدہ نام رجسٹر کرانے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔نتیجتاً بچے کو ایک سال تک سرکاری شناخت حاصل نہیں ہو سکی، نہ اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بنایا جا سکا اور نہ ہی ویکسینیشن مکمل ہو پائی۔تمام کوششوں کے ناکام ہونے پر والدین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ اپنی شادی ختم کی جا سکے۔ عدالت نے والدین کی ضد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جھگڑے کی وجہ سے بچے کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔جج نے والدین کو خصوصی نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ فوراً تیار کیا جائے۔

تاہم والدین دوبارہ آپس میں جھگڑ پڑے، جس کے بعد عدالت نے اصل کاغذات تحویل میں لے کر بچے کو عارضی طور پر ماں کے سپرد کر دیا۔یہ غیر معمولی مقدمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نہ صرف چین بلکہ عالمی سطح پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ چین میں روایتی طور پر بچوں کا خاندانی نام ہمیشہ والد کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں کچھ والدین بچوں کو ماں کا خاندانی نام دینے کے رحجان میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…