اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیموکریٹک امیدوار برائے میئر، زہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوئے تو پولیس کو ہدایت دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو نیویارک آمد پر گرفتار کیا جائے۔زہران ممدانی کے مطابق نیتن یاہو کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہوگی کہ نیویارک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ممدانی الیکشن میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی جیت عوامی غصے اور بغاوت کا نتیجہ ہوگی۔خیال رہے کہ نیویارک کا میئر منتخب کرنے کے لیے الیکشن 4 نومبر کو ہوگا۔ اس مقابلے میں ڈیموکریٹک امیدوار ممدانی کے مدِمقابل ری پبلکن کے کرٹیس سیلوا، سابق گورنر اینڈریو کومو اور موجودہ میئر ایرک ایڈمز ہوں گے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امکان ہے ایرک ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہو جائیں گے۔