پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

آئی فون 17 ڈیزائن کرنے والے نوجوان عابدُر چوہدری کون ہیں؟

datetime 13  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرا دی ہے، جس میں سب سے نمایاں اور باریک ڈیوائس ’آئی فون ایئر‘ بھی شامل ہے۔

یہ ماڈل اب تک کے تمام آئی فونز میں سب سے ہلکا اور پتلا قرار دیا جا رہا ہے۔ ’آئی فون ایئر‘ کو ٹائیٹینیم میٹریل سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے 256 جی بی ورژن کی قیمت 999 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

اس فون میں سنگل کیمرہ کے ساتھ ٹیلی فوٹو لینس فراہم کیا گیا ہے جبکہ جدید مصنوعی ذہانت کی مدد سے فوٹو گرافی کے معیار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کی بیٹری نسبتاً چھوٹی ہے لیکن بیٹری سیونگ سافٹ ویئر کی بدولت یہ ڈیوائس دن بھر آرام سے چل سکتی ہے۔

کیلیفورنیا میں لانچ ایونٹ کے دوران اس فون کے ڈیزائنر، بنگلا دیشی نژاد عبیدُر چوہدری نے کہا کہ “یہ ایسا تضاد ہے جسے دیکھے اور محسوس کیے بغیر یقین کرنا مشکل ہے۔”

عبیدُر چوہدری کون ہیں؟

عبیدُر چوہدری لندن میں پیدا ہوئے اور وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ فی الحال وہ سان فرانسسکو میں مقیم ہیں اور ایپل میں بطور ڈیزائنر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مسائل کے حل اور نئی چیزیں سیکھنے کے شوقین ہیں اور ایسی مصنوعات تخلیق کرنے کے خواہاں ہیں “جنہیں لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں ناگزیر سمجھیں۔”

انہوں نے لوغ بورو یونیورسٹی سے پروڈکشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی اور دوران تعلیم کئی اہم اعزازات جیتے جن میں ’ڈی ہبز اسٹوڈنٹ گرانٹ‘ کے تین ایوارڈز، ’جیمز ڈائسن فاؤنڈیشن برسری‘، ’نیو ڈیزائنرز کین ووڈ ایوارڈ‘ اور ’سیمور پاول ڈیزائن ویک‘ میں پہلی پوزیشن شامل ہیں۔

2016 میں انہوں نے ’پلگ اینڈ پلے‘ ڈیزائن پر ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کیمبرج کنسلٹنٹس اور کروینٹا کے ساتھ انٹرن شپ کی اور پھر لندن میں لیئر ڈیزائن سے منسلک رہے۔

2018 سے 2019 کے دوران انہوں نے اپنی کنسلٹنسی فرم بھی چلائی، جہاں مختلف کمپنیوں کے لیے مصنوعات اور ڈیزائن کی حکمت عملیاں تیار کیں۔ جنوری 2019 میں وہ ایپل سے وابستہ ہوئے اور اب تک متعدد اہم پراڈکٹس کے ڈیزائن میں حصہ ڈال چکے ہیں، جن میں تازہ لانچ ہونے والا ’آئی فون ایئر‘ بھی شامل ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…