اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر بمباری کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ حملہ نہ تو امریکا کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اسرائیل کے، یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نے کیا، میری جانب سے ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔

ان کے مطابق قطر ایک آزاد ریاست اور امریکا کا قریبی شراکت دار ہے جو خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس نے ہمیشہ غزہ کے عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھایا ہے اور خطے میں کشیدگی کو بڑھایا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت نے قطر کو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے سے پہلے آگاہ کر دیا تھا، تاہم قطری حکام نے اس بیان کو مسترد کر دیا۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے وضاحت کی کہ حملے کی پیشگی اطلاع ملنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق امریکا کی جانب سے جو فون کال کی گئی تھی وہ بمباری کے دوران دھماکوں کے بعد کی گئی، اس سے پہلے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…