پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

’ بھارت نے خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کی‘نواز شریف

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ یہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے اور سنجیدگی سے تعلقات میں بہتری لانے کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں بھی امن کا خواہشمند ہے کیونکہ خطے میں امن سے ملک اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2013 کے انتخابات کے بعد ایک سیاسی جماعت نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی اور اب ضمنی انتخابات کے بعد بھی کہا جا رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’اب سڑکوں اور چوراہوں پر مہذب احتجاج کو مار دھاڑ تک لے جانا مناسب نہیں ہے۔‘’جب پارلیمان کام کر رہی ہو، عدالتیں بحال ہوں، میڈیا آزاد ہو اور ادارے اپنا کام کر رہے ہوں تو سڑکوں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘خیال رہے کہ نواز شریف دورہ امریکہ کے دوران صدر باراک اوباما سمیت امریکی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔چار روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہونے سے قبل نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری حیثیت بیرونی جارحیت کے خلاف ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے دورہ امریکہ میں جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی کی بات تو ہوگی لیکن جوہری معاہدے کے امکانات نہیں ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…