جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی زمین ہلنے کے اثرات محسوس ہوئے۔ خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، ہنگو اور کوہاٹ سمیت مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور پاراچنار میں بھی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

پنجاب کے اضلاع ملتان، اٹک، راولپنڈی، میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور کلرکہار سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی۔ آزاد کشمیر کے دھیرکوٹ اور وادی نیلم میں بھی جھٹکوں کی اطلاع ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے کے دوران شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…