جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت نے دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا۔وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔وزارت آبی وسائل نے بتایاکہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا، اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ یکم ستمبر صبح 8 بجے سےہے۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی اور 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی طرف دریائےستلج میں ہری کے اور فیروزپور پراونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی ریلے سے 9 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے جن میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکتن شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ ممکنہ متاثرہ اضلاع میں وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سیزممکنہ سیلاب سے نمٹنےکیلیے فوری انتظامات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…