پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کرنے پر پاکستان نے حکمت عملی تیار کرلی، اعزاز چوہدری

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) بھارت سے جنگ کا خطرہ،پاکستان نے چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنانے کے مغربی میڈیا کے دعوﺅں کو تسلیم کرلیا-سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام بھارت کی جانب سے لاحق خطرات اور بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے ہے اور پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے رواں برس ستمبر میں کہا تھا پاکستان خطے میں روایتی ہتھیاروں کے عدم توازن کے باعث چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جب کہ پاکستان کی اس نئی پالیسی کو ’فل سپیکٹرم ڈیٹرنس کپیبلیٹی‘کا نام دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف ان دنوں دورہ امریکا پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما اور دیگراعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ نے اعزاز چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف امریکی صدر سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…