اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیوسینا نے پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کرانے کے بعد اب ماہرہ خان اور فواد خان کو بھی سنگین دھمکی دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق شیوسینا نے پاکستانی فلمسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کو دھمکی دی ہے کہ بھارت کی سرزمین پر قدم مت رکھنا ورنہ سنگین نتائج کیلئے تیار رہیں ۔دونوں اداکاروں نے مہاراسٹر میں فلم کی پرموشن کیلئے جانا تھا۔