اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے معاملے پر نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جواب طلب کرتے ہوئے 29اکتوبر کو الیکشن کمیشن پیش ہونے کا حکم کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چوڈیشل ایکٹوازم پینل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے سرکاری وسائل کا استعمال کیا ہے اور الیکشن مہم کے دوران اور پولنگ کے دن سرکاری گاڑیاں استعما ہوتی رہی ہیں اور ووٹرز کو سہولیات دینے کے لیے سرکاری ملازمین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں لاہور ہائی کورٹ نے چوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو سماعت کی ہدایت کی تھی اور چیف الیکشن کمشنر رسردار رضا خان کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے عدلتی حکم کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان اسلام آباد میں سماعت کریں گئے ،الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کے لیے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جواب طلب کر لیا ہے اور انہیں 29اکتوبر کو سماعت کے لیے الیکشن کمیشن میں طلب کر لیا ہے ۔